سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، 4 جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
راولپنڈی: ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
دہشت گردوں نے گشت کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔
پاکستان نے ایران سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
What's Your Reaction?